ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی میں گیس ٹینکر اور مسافر بس کے درمیان ٹکر :18 مسافر زخمی

اُڈپی میں گیس ٹینکر اور مسافر بس کے درمیان ٹکر :18 مسافر زخمی

Mon, 31 Oct 2016 20:41:50    S.O. News Service

اُڈپی:31/اکتوبر(ایس او نیوز) گیس ٹینکراوربس کو درمیان ہوئی خطرناک ٹکرمیں 18افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ٹکر لگتے ہی بس اُلٹ گئی۔ حادثہ پیر کو کنی ملکی نیشنل ہائی وے پر پیش آیاہے

’گنیش ‘ نامی پرائیویٹ  مسافربس منگلورو سے اُڈپی قومی شاہراہ سے ہوتا ہوا بس اسٹائنڈ جانے والے راستے کی طرف مُڑ رہا تھا کہ گیس ٹینکر نے اوورٹیک کرنے کی کوشش میں بس سے ٹکراگیا۔ پیچھے سے ٹکرلگتے ہی بس اُلٹ گئی اور نتیجے میں  18مسافر زخمی ہوگئے۔

ٹینکر سے گیس کے اخراج کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر فوری طور پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو موقع پر طلب کیا گیا، مگر بتایا گیا ہے کہ ٹینکر سے گیس ٹینک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

پولس جائے واردات پر پہنچ کر تفتیش کررہی ہے، گیس ٹینکر ڈرائیور کو تحویل میں لیا گیا ہے۔ تمام زخمی مسافروں کو قریبی اسپتال میں علاج کے لئے بھرتی کیا گیا ہے۔


Share: